قوم میاں برادران کی قیادت میں متحد ہے، میاں حبیب الرحمان

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:53

گوجرانوالہ۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی ملک کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو ملک و قوم کو درپیش تمام دیرینہ مسائل سے نجات دلا کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنیکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر پی پی 95 پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں حبیب الرحمان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم میاں برادران کی قیادت میں متحد ہے اور رہیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہر دور میں ریکارڈ ترقی یافتہ کام کیے جن کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس سے ملک و قوم ترقی و خوشحالی کی منازل طے کر رہے ہیں اور آئندہ الیکشن بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی نوید ہو گی۔میاں حبیب الرحمان نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے اختتام تک بجلی کی پیداوار کے لئے مہنگے ایندھن پر انحصار کافی حد تک کم ہو جائیگا اور لوڈ شیڈنگ ماضی کا حصہ بن جائیگی ۔ ہماری حکومت معاشی لحاظ سے درست سمت جار رہی ہے ۔ ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور سب سے اہم یہ کہ صنعتی زون میں کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی ‘بہت جلد بجلی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی آ جائیگی ۔