قائد نواز شریف کے ہاتھ بالکل صاف ہیں، غلام دستگیر خان

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:53

گوجرانوالہ۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) سابق وفاقی وزیر وسینئر راہنما مسلم لیگ ن غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس شریف خاندان کو بدنام کرنیکا بہانہ ہے ،قائد نواز شریف کے ہاتھ بالکل صاف ہیں،عمران خان کے وکیل عدالت میں ثبوت دینے کی بجائے مفروضوں پر تکیہ کئے ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنی رہائش پر پارٹی راہنمائوں سے ملاقات میںگفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین 3سال میں پورا زور لگانے کے باوجود موجودہ حکومت کے خلاف دھاندلی اور کرپشن سے متعلق کوئی ایک بھی ثبوت عدالتوں میں پیش نہ کر سکے اور انہیںبے سروپا الزامات کی وجہ سے ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی ہے، پانامہ پیپرز جن میں نواز شریف کا نام نہیں اوران میں صاف صاف لکھا ہے کہ انہیں کسی شہادت کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا انہیںمحض بہانہ بنا کر شریف خاندان کی کردار کشی کی جا رہی ہے لیکن اب وہ وقت آن پہنچا ہے جب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونے والا ہے ،عوام کی دعائوں سے وزیر اعظم نواز شریف پہلے بھی ہر بحران سے سرخرو ہو کر نکلے ہیں اور عدالت میں اپنی صفائی دینے کے بعد بھی ملک وقوم کی خدمت جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نامزد میئر شیخ ثروت اکرام ،نیئرجمیل بلو بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :