بارہویں چولستان جیپ ریلی کا روٹ ساڑھے چار سو کلو میٹر کردیا گیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:53

ملتان۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)آئندہ سال فروری میں منعقد ہونے والی بارہویں چولستان جیپ ریلی کے روٹ کو پہلے سے ڈیڑھ گُنا بڑھا کر ساڑھے چار سو کلو میٹر کر دیا گیا ہے ۔ بارہویں چولستان جیپ ریلی منعقد کرانے کے سلسلے میں جمعرات کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس لاہورمیں منعقد ہوا جس کی صدارت سینیٹراورچیئرمین ٹاسک فورس برائے چولستان مسعودمجید نے کی ۔

اجلاس میں سیکرٹری ٹورازم پنجاب نیئراقبال منیجنگ ڈائریکٹرٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی )احمرملک ،منیجنگ ڈائریکٹرچولستان ڈویلپمنٹ تھارٹی نعیم اقبال ،پولیس کے اعلیٰ افسران ،وائلڈلائف ریسکیو اوردیگرمتعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران کے علاوہ ملتان اورلاہور کے فوربائی فور کلبز اورموٹرسپورٹس کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ بارہویں چولستان جیپ ریلی کے پروگرامز چارروزپرمشتمل ہوں گے ۔اوران کاآغازگیارہ فروری سے ہوگا۔جبکہ اختتام 14فروری کی رات کوہوگا۔ریلی قلعہ دراوڑسے ہی شروع ہوکر یہی پرہی اختتام پذیرہوگی۔جبکہ ریس دودن پرمشتمل ہوگی ۔اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق بارہویں چولستان جیپ ریلی میں شامل سٹاک گاڑیاں آدھاروٹ طے کریں گے ،اوران کی پوزیشنزاسی روٹ کے مطابق ڈکلیئرہوگی۔

جبکہ پری پیڈگاڑیاں ساڑھے چارسوکلومیٹرکامکمل روٹ طے کریں گی ۔بارہویں چولستان جیپ ریلی کے موقع پرمقامی ثقافتی رقص اونٹ اورگھوڑاڈانس کے علاوہ آتش بازی ،محفل موسیقی اورفوڈ سٹریٹ کابندوبست بھی کیاجائے گا۔جبکہ دوردراز سے آنے والے مہمانوں اورشائقین کے لئے ’’ٹینٹوں کاشہر‘‘بھی آبادکیاجائے گا۔