بیالیسویں آل پنچاب ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل ینگ ٹا ئیگر ٹو بہ ٹیک سنگھ نے جیت لیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:53

بوریوالا۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) بیالیسویں آل پنچاب ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل ینگ ٹا ئیگر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے جیت لیا۔تفصیلات کے مطا بق میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر ھاکی کلب اورخواجہ جنید اکیڈ می کے زیر اہتمام 42.ویں آل پنجا ب ھاکی ٹورنا منٹ کا فائنل میچ گزشتہ روزگورنمنٹ ایم سی ماڈل ھائی سکول کے ہاکی گراؤ نڈ میں ینگ ٹائیگر ہاکی کلب ٹو بہ ٹیک سنگھ اور میچلز ہاکی کلب کے مابین کھیلا گیا جس کو ینگ ٹائیگر ہاکی کلب ٹی ٹی سنگھ کی ٹیم نے دو کے مقا بلے میں چار گول سے جیت لیا۔

فا ئنل میچ کے مہمان خصو صی ڈی سی او وھا ڑی علی اکبر بھٹی جبکہ مہمانا ن اعزاز رانا غلام مرتضیٰ ،اسسٹنٹ کمشنر احمر سہیل کیفی ،صدر مرکزی انجمن تاجرا ن محمد جمیل بھٹی، نائب صدر چا چا ملک محمد اسلم، چوھدری محمد صغیر رامے جنرل سیکرٹری، تاجران ومسلم لیگ ن تحصیل بوریوالاتھے اس موقع پر اصغرعلی جاوید سیکرٹری ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن وھاڑی، شیخ محمد اسلم ٹورنامنٹ سیکرٹری، سیٹھ بشیراحمد ،شیخ دلدار اسلم، طا ہر نذیر بھٹی ،عابد بھٹی ،حاجی قدرت اللہ، اکرام الحق چوھدری کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی فائنل میچ کے اختتام پر مہمانان خصوصی نے کھلا ڑیوں اور ٹورنامنٹ انتظا میہ میں ٹرافیاں کپ اوردیگر انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کو ایمپائرز منیراحمد اور محمدارشد نے سپر وائزکیا معروف سیاسی وسماجی سیاسی شخصیت مہمان اعزاز رانا غلام مرتضیٰ نے ٹورنامنٹ انتظا میہ کو پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :