ادبی تنظیم روش کے زیر اہتمام کل پنجاب نعتیہ محفل مشاعرہ کا انعقاد

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:53

چیچہ وطنی۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) ادبی تنظیم روش انٹرنیشنل ساہیوال (شاخ) کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں کل پنجاب نعتیہ محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پروفیسر سید ریاض حسین زیدی نے کی۔ اس موقع پرمہمانان خصوصی طالب جتوئی اور پروفیسر ارجمند احمد قریشی جبکہ مہمانان اعزاز ڈاکٹر محمد افتخار شفیع اور علی رضا تھے۔

تلاوت کلام پاک کے بعد نعت خوانوں ملک محمد سلیم ،ملک احتشام الحق،پروفیسر محمد امین انجم ،محمد افضال حسین سہروردی اور علی رضا نے بحضور سرور کونین ﷺ گلہائے عقیدت پیش کئے، مشاعرہ میں پروفیسر شبانہ زیدی ،وصی عباس صفی،علی رضا ،حسرت بلال حسرت،سید فدا بخاری ،ڈاکٹر محمد افتخار شفیع،شمشیر حسین زاہد ،مشتاق عادل کاٹھیا ،غلام محمد حامی ،رانا سردار پرویز ،سید حسن گیلانی ،پیرو پہلوان،کاشف حنیف ،بلال اعظم ،محمد فاروق اظہر ،شان رضا ،غلام مصطفی مغل ،پروفیسر ارجمند احمد قریشی،طالب جتوئی اور پروفیسر سید ریاض حسین زیدی نے اپنا اپنا نعتیہ کلام سنایا، مشاعرے کے آخر میں عمرہ کے ٹکٹ کیلئے قرعہ اندازی کی گئی جس میں شاعر اور صحافی رانا سردار پرویز کا نام نکلا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپروفیسر سید محمد اکبر نے خطاب کیا اور شعراء و دیگر مہمانوں میں تحائف بھی تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :