دینی تقریبات کا انعقاد اور ان میں شرکت باعث برکت اور رحمت ہے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:53

خضدار۔یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار شبیر احمد بادینی نے کہا ہے کہ دینی تقریبات کا انعقاد اور ان میں شرکت باعث برکت اور رحمت ہے یہاں کے نوجوان کسی بھی شعبے میں مقابلے کی صلاحیت رکھنے کے اہل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 12ربیع الاول کے سلسلے میں منعقدہ نعتیہ مقابلے میں شرکت کرنے والے طلبا اور مدرسین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

نعتیہ مقابلے کے ججز کے فرائض مولنا ہدایت الرحمان رودینی ،مولانا جمشید احمد اور سلطان احمد شاہو انی نے سر انجام دیئے شبیر احمد بادینی اور سلطان احمد شاہوانی نے کہا کہ دینی تقریبات کی محفلیں باعث رحمت ہیں ایسی با برکت تقریبات ہونی چاہیئے جن سے زنگ آلود دلوں میں نور پیدا ہوتا ہے مقررین نے کہا کہ خضدار کے نوجوان با صلاحیت ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مزید ابھارا جائے اور انکی صحیح معنوں میں راہنمائی کی جائے 12ربیع لاول کی مناسبت سے منعقدہ نعتیہ مقابلے میں مختلف مدارس کے طلبا نے شرکت کی سولہ سال سے زائد عمر کے طلبا میں اول پوزیشن جنید احمد دوئم محمد اختر اور سوئم پوزیشن محمد اسامہ جب کہ سولہ سال سے کم عمر کے مقابلے میں خلیل احمد پہلی ،محمد اسامہ دوسری اور محمد اشفاق نے تیسری پوزیشن حاصل کی جنہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نقد انعامات بھی دیئے گئے ۔