بد عنوانی کے عالمی دن کے حوالے سے نیب بلوچستان کے زیر اہتما م بلوچستان یونیورسٹی میں واک کا انعقاد

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:50

کوئٹہ۔یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) بلوچستان یونیورسٹی بد عنوانی کے عالمی دن کے حوالے سے نیب بلوچستان کے زیر اہتمام بلوچستان یونیورسٹی میں واک منعقد کی گئی جس کا مقصد نوجوان نسل میں کرپشن کے خلاف آگاہی اور شعور بیدار کرنا تھا۔ واک کے شرکاء میں بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسرز طلباء و طالبات ، نیب افسران نے شرکت کی۔

وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی نے واک کو با مقصد قرار دیتے ہوئے طلباء کو کرپشن کے خلاف اُٹھ کھڑے ہونے کی تاکید کی۔ انہوں نے تاریخ کے اوراق پلٹتے ہوئے کہا کہ طلباء جدوجہد پاکستان میں قائد اعظم کا ہر اول دستہ تھے، جنہوں نے انہیں مایوس نہیں کیا اور گھر گھر آزادی کا پیغام پہنچایا۔ یہی لوگ نیب کی شعور و آگاہی کی مہم کے میرِ کارواں ہیں اور ملک سے بد عنوانی کو جڑ سے اُکھاڑ پھنکیں گے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر نیب عبدالحفیظ صدیقی نے واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بد عنوانی وہ عفریت ہے جو کسی بھی قوم کی جڑیں کھوکھلی کر دیتی ہے جبکہ اہل فراد کسی بھی قوم کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچا دیتے ہیں، ترقی یافتہ ممالک کی مثال دیکھیں تو چند اہل افراد نے ان ملکوں کی تقدیر بدل ڈالی۔ اہل افراد اگر آسامیوں پر تعینات ہوں گے تو ملک انتہائی تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

آ خر میں شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے طلباء کو اپنی آگاہی مہم کا اہم حصہ قرار دیا اور ان کو کرپشن کا انکار کرنے کی ہمت پیدا کرنے کی ترغیب دی۔ واک میں طلباء کی غیر معمولی شرکت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ آج کا نوجوان اپنے اندر کرپشن جیسی لعنت کا انکار کرنے کی ہمت اور حوصلہ رکھتا ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یقیناًً آج کا موضوع بدعنوانی سے پاک پاکستان ایک اہم موضوع ہے اور اسے اجاگر کرنے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چائیے۔

اور شعور و آگائی کے تحت معاشرے میں اسے اجاگر کرکے کرپشن کے خلاف جدوجہد کرکے اپنے ملک کو کرپشن جیسے ناسور سے پاک کرنا انتہائی ضروری ہے۔ جو مختلف شکلوں میں کی جاتی ہے جس سے مختلف جرائم بھی پروان چڑھتے ہیں اور حق داروں کی حق تلفی بھی ہوتی ہے۔ جس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جامعہ بلوچستان سے اس کے خلاف سخت اقدامات کئی ہیں۔

جس کے مثبت اثرات آپ سب کے سامنے ہیں۔ کیونکہ کرپشن معاشرے کے قتل عام کے مترادف ہے۔ جسے ہمارے مذہب اور ملکی قانون میںبھی سخت سزا کے مستحق قرار دیا ہے۔ جامعہ بلوچستان جو صوبے کا ایک اہم تعلیمی ادارہ ہے۔ جس میں دور دراز علاقوں کے طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں اور وہ اس شعور و آگائی کو گھر گھر تک پہنچائیں گے۔ اور جس طرح نیب اس کے خلاف کاروائی کررہی ہے۔ جس پہ جلد سے جلد قابو پایا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :