زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 25کروڑ ڈالر کی کمی

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) غیرملکی قرضوں اور اس پر سود کی بڑھتی ہوئی ادائیگیوں نے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباو بڑھا دیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید پچیس کروڑ ڈالر کمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں پچیس کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر تئیس ارب اکسٹھ کروڑ اڑتالیس لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر اٹھارہ ارب ستاون کروڑ اڑتالیس لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں، جبکہ اس دوران کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر پانچ ارب چار کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :