محکمہ وائلڈ لائف نے موروں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ،ْ ایک ملزم پکڑا گیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:50

تھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء)محکمہ وائلڈ لائف نے موروں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو پکڑلیا ،ْ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف نے تھرپار کر میں کارروائی کرتے ہوئے موروں کے سمگلر محمد اسماعیل کوپکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تھرکول کی نجی کمپنی میں ملازم ہے جبکہ اپنے ایک اور ساتھی کی مدد سے اندرون ملک غیر قانونی طریقے سے مور فروخت کرتا تھا ۔ ملزمان بیرون ملک مور کے بچے بھی سمگل کرتے تھے اور اسی کوشش کے دوران ملزم اسماعیل گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا ہے۔