پاناما لیکس کیس میں جھوٹ کا دفاع کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ،ْاسد عمر

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:47

سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کیس میں جھوٹ کا دفاع کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ اس کہانی کی بنیاد دبئی میں کاروبار کے ذریعے بے تحاشا پیسے کمانے کو بنایا گیا جس کے بعد کئی کہانیاں تبدیل ہوتی رہیں، کبھی کہا گیا کہ وہ پیسہ جدہ لے جایا گیا اور وہاں سے مزید پیسہ کما کر لندن کی جائیداد خریدی گئی۔

اسد عمر نے اس حوالے سے کہا کہ کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں ایک مرتبہ پھر کہانی بدل دی گئی، اس میں دبئی کی جائیداد قطر لے جائی گئی اور قطر سے پیسہ لندن لے جایا گیا۔انہوںنے کہاکہ شریف خاندان کی جانب سے عدالت میں جو جوابات داخل کرائے گئے ہیں اس میں انھوں نے غلطی سے ایک دستاویز دے دی ہے جس میں دبئی کی اسٹیل مل بیچنے کی تفصیلات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ شریف خاندان کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق پہلے مرحلے میں اسٹیل مل کے 75 فیصد شیئرز کو 21 ملین درہم میں فروخت کیا گیا، یہ رقم قرضوں کی ادائیگی کی مد میں بی سی سی آئی کو دی گئی تھی جس کے بعد بی سی سی آئی کو واجب الادا رقم 6 ملین درہم رہ گئی تھی اور اس کے علاوہ 14 ملین درہم کے واجبات بھی ادا کرنے تھے۔اسد عمر کے مطابق دوسرے مرحلے میں اسٹیل مل کے باقی 25 فیصد شیئرز کو 12 ملین درہم میں فروخت کیا گیا جبکہ 14 ملین درہم کے واجبات اب تک ادا نہیں ہوئے۔

متعلقہ عنوان :