اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس اور ڈپلومیٹک انسائیٹ کے زیر اہتمام کلچر فیسٹیول کاانعقاد

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:47

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس اور ڈپلومیٹک انسائیٹ کے زیر اہتمام کلچر فیسٹیول میں سفارتکاروں، معروف شخصیات نے شرکت کی۔ فیسٹیول میں لوک موسیقی، دستکاریوں، روایتی پاکستانی کھانوں اور ملبوسات کے ساتھ پاکستان کے بھرپور ثقافتی ورثہ کی عکاسی کی گئی تھی۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے فیسٹیول میں شرکت کی اور پاکستان کی روایتی ثقافت کو سراہا۔

(جاری ہے)

فیسٹیول کا بنیادی مقصد اقراء یونیورسٹی کے فیشن ڈیپارٹمنٹ کے طلباء کے شاندار کام کو اجاگر کیا گیا۔ معروف ماہر تعلیم حنید لاکھانی نے مہمانوں کا استقبال کیا اور کہا کہ پاکستان بھرپور ثقافتی ورثہ کا حامل ملک ہے۔ سفارتکاروں نے فیسٹیول میں گہری دلچسپی لی اور وہاں نمائش کیلئے پیش کی گئی اشیاء کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو میزبانی اور تین بڑی تہذیبوںکی سرزمین ہے۔ ڈپلومیٹک انسائیٹ کی بانی ایڈیٹر فرحت آصف نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں عوامی روابط سے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔