پاکستان ریلوے کے ایک اعلیٰ سطحی چار رکنی وفد کی مشیر وزارت ریلوے انجم پرویز کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر گوادر طفیل احمد بلوچ سے ملاقات

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:47

کوئٹہ۔یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) پاکستان ریلوے کے ایک اعلیٰ سطحی چار رکنی وفد نے مشیر وزارت ریلوے انجم پرویز کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر گوادر طفیل احمد بلوچ سے ملاقات کی۔ چاررکنی اعلیٰ وفد ممبر فنانس وزارت ریلوے غلام مصطفی، ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر ہمایوں رشید اور افشار چیف انجینئر کنٹرکشن شاہ رخ خان پر مشتمل تھا۔

(جاری ہے)

وفد نے ڈپٹی کمشنر گوادر سے ریلوے ٹریک کی تعمیر اور ریلوے کا ایک ذیلی دفتر قائم کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے بتایا کہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور کے لئے پورٹ ریلوے لنگ پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا۔ عالمی اہمیت کے حامل ہائی پروفائل پروجیکٹ کو ہر لحاظ سے مکمل اور فول فروف کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر گوادر نے وفد کو ان امور سے متعلق مکمل تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ سی پیک کی کامیابی کے لئے ہرممکن اقدام کریں تاکہ ہم ترقی کی منزلوں پر گامزن ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :