سپرنٹنڈنٹ کمشنر قلات ڈویژن بشیراحمد مینگل سے پروجیکٹ ڈائریکٹر نیشنل ہائوے اتھارٹی علی رضا بروہی و دیگر کی ملاقات

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:46

کوئٹہ۔یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) سپرنٹنڈنٹ کمشنر قلات ڈویژن بشیراحمد مینگل سے پروجیکٹ ڈائریکٹر نیشنل ہائوے اتھارٹی علی رضا بروہی، محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ایکسیئن محمد رحیم بنگلزئی مسلم لیگ (ن) خضدار کے رہنماء عید محمد ایڈوکیٹ و دیگر نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔سپرنٹنڈنٹ کمشنر قلا ت ڈویژن بشیراحمد مینگل نے کہاکہ این ایچ اے سمیت دیگر محکموں کے ساتھ ہمارا تعاون جاری ہے ۔

ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ان کے دفتری سلسلے میں جائز مسائل حل ہوں ان کو جلد از جلد نمٹا کر ان کے کام میں رکاوٹیں دو ر کردی جائیں ۔ بشیراحمد مینگل نے کہاکہ میرے دفتر کے دروازے عوامی مسائل کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں ۔ اور میری کوشش ہوتی ہے کہ محکموں کے آفیسران اور عام عوام الناس کے مسئلے خوش اسلوبی کے ساتھ حل ہوں اور انہیں کسی بھی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر نیشنل ہائوے اتھارٹی علی رضا بروہی نے کہاکہ خضدار رتو ڈیر و گوادر شاہراہ پر تعمیراتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہے ۔ مختلف حصوں پر کام مکمل ہوچکا ہے جب کہ پہاڑوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے اور بہت جلد پوری شاہراہ کو لنک کردیا جائیگا ۔ انہوںنے کہاکہ خضدار بیسیمہ شاہراہ پر بھی کام کا جلد آغاز کیا جائیگا ۔خضدار پورے ملک سے لنک ہوجائیگا اور یہاں شاہراہوں کا نیٹ ورک قائم ہوجائیگا ۔