پاکستان پوسٹ چھیالیسواں بین الاقوامی مقابلہ خطوط نویسی کا انعقاد کریگا

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) یونیورسل پوسٹل یونین کے قدم سے قدم ملانے کے سلسلے میں پاکستان پوسٹ چھیالیسواں بین الاقوامی مقابلہ خطوط نویسی کا انعقاد کر رہا ہے مقابلے کا عنوان ہے تصور کریں کہ آپ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے مشیر ہیں تو آپ دنیا کے کون سے مسائل حل کرنے میں ان کی مدد کریں گے اور آپ ان کو حل نکالنے کے لیے کس طرح مشورہ دیں گے ۔

پہلی تین پوزیشن جیتنے والوں کو پاکستان پوسٹ کے البم اور میرٹ سرٹیفیکیٹ کے علاوہ درج ذیل انعامات دیے جائیں گے۔پہلا انعام۔20ہزار روپیدوسرا انعام 10ہزار روپیتیسرا انعام5 ہزار روپے۔انگریزی میں بہترین لکھا گیا خط یونیورسل پوسٹل یونین کو بھیجا جائے گا جہاں پر (UNESCO)کی طرف سے تعین کیے گئے جج سونے کا تمغہ،چاندی کا تمغہ یا پیتل کا تمغہ جیتنے والوں کا تعین کریں گے۔

(جاری ہے)

جس پر ان کے نام چسپاں ہوں گے اور یونیورسل پوسٹل یونین کا پوسٹیج البم دیا جائے گا اس کے علاوہ چوتھی اور پانچویں پوزیشن والوں کو یونیورسل پوسٹل یونین کی طرف سے سرٹیفیکیٹ کے انعام سے نوازا جائے گا۔خط اردو یا انگریزی دونوں میں لکھ سکتے ہیں۔وہ طلباء جن کی عمر 15سال سے کم ہو وہ مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں اور اپنے خطوط اردو یا انگریزی میںادارے کے سربراہ سے تصدیق کروا کے اسسٹینٹ ڈائریکٹر ( انٹر نیشنل پوسٹ) ڈائریکٹوریٹ جنرل پاکستان پوسٹ G-8/4 ۔

ا سلام آبادکے پتہ پر ارسال کریں۔تعلیمی ادارے کے سربراہ سے درج ذیل معلومات کی تصدیق ضروری ہے۔نام ، ۔ولدیت ،۔عمر، ۔جماعت ،، ۔ادارے کا نام،مکمل پتہ اور ٹیلی فون نمبر۔خط 500 سے 800 الفاظ پر مشتمل ہو۔تمام امیدوار اپنا خط کسی بھی ڈاک خانے سے ارجنٹ میل سروس(UMS)یا رجسٹرڈ پوسٹ کے ذریعے بھیجوائیں۔پرائیویٹ کورئیر سروس یا بائی ہینڈ خط وصول نہیں کیا جائے گا اور امیدوار کو واپس ارسال کر دیا جائے گا۔

ایک سے زیادہ خط ایک ہی لفافے میں اکھٹے نہ بھیجیں۔بصورت دیگر ایسے خط واپس کر دیے جائیں گے۔خط معیاری متن(مثلا پیارے،محترم وغیرہ)کے مطابق لکھا ہونا چاہیے اوراس میں وصول کرنے والا اور بھیجنے والے کا نام اور دستخط ہونے چاہئیں۔خطوط نویسی کے مقابلے میں حصہ لینے کی آخری تاریخ 28 فروری 2017 ئہے اور لفافے کے اوپرچھیالیسواں بین الاقوامی مقابلہ برائے خطوط نویسی لکھا ہونا چاہیے۔مزید معلومات کے لیے قریبی پوسٹ آفس یا 0336-8225799 پررابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :