Live Updates

عمران خان کی الزامات تراشی کی سیاست پرانا وطیرہ ہے،راجہ علی اصغر

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:46

گوجر خان ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) عمران خان کی الزامات تراشی کی سیاست پرانا وطیرہ ہے۔ ان کی سیاست جس ایجنڈے کے گرد گھومتی ہے اس سے سب بخوبی آگاہ ہیں۔ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان بلاجواز واویلا کرنے کی سیاست پر گامزن ہیں۔

(جاری ہے)

میاں محمد نوازشریف خدمت کی سیاست کر کے عوام کے مسائل کا خاتمہ کر رہے ہیں، ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔ میاں محمد نوازشریف نے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے کا پختہ عہد کررکھا ہے سازشوں میں مصروف عناصر کے عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس میں شور مچانے والے عمران خان سپریم کورٹ میں کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے اور انشاء اللہ میاں نوازشریف اس کیس سے بھی سرخرو ہو کر عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :