جمشید اختر بھٹی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ ینگ فیصل کرکٹ کلب نے جیت لیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:45

گوجر خان ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) سوار حسین شہید کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری جمشید اختر بھٹی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ ینگ فیصل کرکٹ کلب نے دلچسپ مقابلے کے بعد دو رنز سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے فائنل میں ینگ فیصل کرکٹ کلب نے مقررہ 30اوور میں 103رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں الفیصل کرکٹ کلب 101رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ ینگ فیصل کرکٹ کلب کے بائولر فیصل نے بہترین بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا آخر میں تمام کھلاڑیوں کو نقد انعام اور ٹرافیوں سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :