غریب اور سادہ لوح افراد کو بے وقوف بناکر لوٹنے والے 6 ملزمان گرفتار

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:43

ہری پور۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) غریب اور سادہ لوح افراد کو بے وقوف بناکر لوٹنے والے 6ملزمان صدر پولیس نے گرفتار کرلئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود کے علاقے میں چند نوجوان نے کیری نمبر ایف ایس ایل3636پر لاٹری نکالنے کے بہانے جوسر مشین ، استریاں و دیگر اشیاء پانچ ہزار اور دس ہزار روپے میں فروخت کررہے تھے اور قرعہ اندازی میں بھاری انعام نکلنے کا لالچ دے کر عوام کو بے وقوف بنا رہے تھے ۔

(جاری ہے)

مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او عبدالریحان نے ہمراہ نفری کارروائی کرتے ہوئے چھپر روڈ سی6ملزمان قمر زمان ولد محمد خان ، بہادر علی ولد نادر حسین ، جماعت علی ولد صابر حسین ، جہانگیر ولد بابر خان ، محمد اکمل ولد اکرم ، محمد شاہد ولد نصر اللہ ساکنان فیصل آباد کوگرفتار کرکے سامان اورگاڑی قبضہ میں لے لی۔تھانہ صدر میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے پولیس نے ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

متعلقہ عنوان :