چکوال ، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ،شعبہ تعلیم کی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:43

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی کی زیر صدارت ڈی سی اوآفس میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شعبہ تعلیم کی ترقیاتی سکیموں مالی سال2016-17 کا جائزہ لیا گیا اور متفقہ طور پران سکیموں کی منظوری دیتے ہوئے فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی سی او کہ مالی سال2016-17 کیلئے حکومت نے سکولوں میں ہائر اور سیکنڈری سکولوں میں آئی ٹی لیب مہیا کرنے کیلئی14.400ملین روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں۔

جن میں 9سکیمیں شامل ہیں۔ اس طرح سکولوں کی مخدوش عمارتوں کی از سر نو تعمیر کیلئے 43سکیموںکیلئی163.025ملین روپے مختص کیے ہیں۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات فراہم کرنے کی249سکیموں کیلئی200.000ملین روپے رکھے گئے ہیں جس پر ڈی سی او نے واضح ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان سکیموں پر فوری طور پر کام کاآغاز کیا جائے اور اس میں کسی بھی قسم کی تاخیر یا غفلت نہ برتی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس ڈی او ورکس اینڈ سروسز ، ڈی او پلاننگ کو محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر سکولوں میںعدم دستیاب سہولیات کی فراہمی ،مخدوش عمارتوں کی از سرنو تعمیر کرنے کا حکم دیا اور ای ڈی او ایجوکیشن کو آئی ٹی لیب کے قیام کیلئے ٹینڈر بھیجوانے اور مطلوبہ اشیاء کی خریداری فوری طور پر کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی سی ا و نے کہا کہ حکومت صوبہ بھر میں تعلیم کے فروغ کیلئے تمام دستیاب وسائل مہیا کررہی ہے اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ایمانداری ، فرض شناسی کے ساتھ ان اقدامات کو علمی جامہ پہنائیں تاکہ عوام الناس بالخصوص طلباء ان سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :