جامعہ سندھ جام شورو،زوالوجی اسکالر محمد جنید کا پہلا ایم فل سیمینار 5 دسمبر کو ہوگا

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:41

ْحیدرآباد ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) جامعہ سندھ جام شورو کے نیچرل سائنسز فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر اختر حسین مغل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق زوالوجی شعبے کے اسکالر محمد جنید کا پہلا ایم فل سیمینار پیر 5 دسمبر کو صبح 9بجے ڈین نیچرل سائنسز کے آف میں واقع ویڈیوکانفرنس روم میں منعقد ہوگا اس موقع پر اسکالر کی سپروائیزر پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ جبیں عرسانی بھی موجود ہونگی نیچرل سائنسز فیکلٹی کے ڈین کی جانب سے تمام اساتذہ اور ریسرچ اسکالرز کو سیمینار میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :