جامعہ سندھ، ملحقہ سرکاری کالجز میں بی اے، بی کام، بی ایس سی، ایم اے فائنل کے سالانہ امتحانات 16 دسمبر سے شروع ہونگے

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:41

حیدر آباد ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) جامعہ سندھ جام شورو کے ناظم امتحانات (سالان) غلام مرتضیٰ سیال کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ سے ملحقہ سرکاری کالجز میں بی اے، بی کام، بی ایس سی، بی سی ایس ہوم اکنامس پارٹ دوم اور ایم اے فائنل (فریش و فیلوور امیدوار) کے سالانہ امتحانات 2016ء جمعہ 16 دسمبر سے شروع ہونگے امتحانات کے ٹائیم ٹیبل کے لیے امیدواران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ کالج انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :