مہران یونیورسٹی ہائر سیکنڈری پبلک اسکول میں یوم ثقافت کی تقریبات جوش و جذبے سے منائی گئیں

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:41

حیدرآباد ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) مہران یونیورسٹی ہائر سیکنڈری پبلک اسکول میں یوم ثقافت کی تقریبات بڑے جوش و جذبے سے منائی گئیں، جس میں اسکول کے طلبہ و طالبات ، اساتذہ نے ثقافتی دن کی مناسبت سے لباس زیب تن کئے ہوئے تھے اور سندھی ٹوپی اور اجرک اوڑہی ہوئی تھی اس موقع پر طلبہ کے مابین سندھ اور سندھی ثقافت اور دیگر عنوان کے تحت تقریری مقابلے ہوئے اسکول کے بچوں نے مختلف خاکے ، ٹیبلوز پیش کرکے خوب داد حاصل کی اور ثقافتی گیتوں پر جھومتے ہوئے سندھ اور سندھی ثقافت سے اپنی محبت اظہار کیا جبکہ طالبات کی جانب سے علامتی دولہا، دولہن کے روپ میں رسم رواج کی عکاسی کی گئی تقریب میں اسکول کے پرنسپل نادر خواجہ اور دیگر اساتذہ نے طلبہ و طالبات کو تحائف دیئے۔