ملکی ترقی کیلئے کرپشن کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،کمشنر شہیدبینظیرآباد

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:39

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) کمشنر شہیدبینظیرآباد ڈویژن ڈاکٹروسیم شمشاد نے کہا ہے کہ کرپشن ملک کی ترقی کی دشمن ہے اور کرپشن سے عام آدمی کی زندگی پر برے اثرات منعقد ہورہے ہیں کرپشن کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے وہ نوابشاہ میں اپنے آفس کے کانفرنس ہال میں 9دسمبر کو کرپشن کے خلاف عالمی دن منانے اور ڈویژن میں کرپشن کے خلاف ہفتہ منانے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

اجلاس میں نیب ،انٹی کرپشن کے افسران کے علاوہ نیشنل بینک،سوئی گیس،پی ٹی سی ایل،واپڈا،پوسٹ آفس ، ریونیو،لوکل گورنمنٹ،پولیس اور محکمہ تعلیم اور یونیورسٹیوں کے افسران نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے نیب اور انٹی کرپشن کے ادارے نہایت ہی فعال طریقے سے کام کررہے ہیں جبکہ کرپشن میں کمی ہورہی ہے اور کرپٹ عناصر خوف کا شکار ہیں انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لئے آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے جس کے لئے ڈویژن میں 9سی15دسمبر تک مختلف شہروں میں واک اور سیمینار منعقد کرائے جائینگے جس کا مقصد عوام کو کرپشن کے خلاف آگاہ کرنا ہے انہوں نے تمام یونیورسٹیوں ،کالج اور ھائیرسیکنڈری سکولوں میں کرپشن کے خلاف سیمینار منعقد کرانے اور کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن شہیدبینظیرآباد میرنادرعلی ابڑو نے بتایا کہ 9دسمبر کو کرپشن کے خلاف عالمی دن منایا جارہا ہے اس سلسلے میں شہیدبینظیرآباد ضلع میں سیمینار منعقد کرایا جائے گا جس میں صحافی طلبا ،غیرسرکاری تنظیمیں اور تاجربرادری شرکت کرینگے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کرپشن کرنے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے انہوں نے بتایا کہ مختلف چوراہوں اور سرکاری دفاتر پر کرپشن کے خلاف بینر آویزاںکئے جائیں گے جبکہ ایف ایم ریڈیو اور کیبل نیٹ ورک پر کرپشن کی نشاندھی کے لئے پیغامات نشر کئے جائیں گے اجلاس سے قائدعوام یونیورسٹی نوابشاہ کے وائس چانسلر ڈاکٹرعبدالکریم بلوچ ،ڈپٹی کمشنر شہیدبینظیرآباد محمدنعمان صدیق،نیب کے افسران،ڈائریکٹرکالجزوسکولوں کے علاوہ نیشنل بینک اور سندھ بینک کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :