وزیراعظم عدالتی جنگ میں بھی مخالفین کو شکست دینگے ،شیخ وسیم اختر

عوامی عدالت میں مقابلہ نہ کرسکنے والے عدالت میں کیا مقابلہ کریں گے ، رکن قومی اسمبلی

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:39

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے شیخ وسیم اختر نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاںمحمدنواز شریف عدالتی جنگ میں بھی مخالفین کو شکست دینگے عوامی عدالت میں مقابلہ نہ کرسکنے والے عدالت میں کیا مقابلہ کریں گے یہ لوگ عوام کی خاطر نہیں بلکہ اپنے مفادات کی خاطر ناپاک عزائم لیکر چل رہے ہیں جس پر ان کو منہ کی کھانا پڑے گی عدالت سے بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) سرخروں ہو کر ایک بار پھر آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گی کیونکہ عوام نے ہمیشہ خدمت کرنے والوں کو منتخب کیا ہے اور ایسے عناصر کو ہمیشہ مسترد کیا جو ملک وقوم کے خلاف سازشیں اور قوم کا وقت ضائع کر تے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کا الزامات کا دورانیہ ختم ہو گیا ہے اور ثبوت دینے کا وقت ختم ہو گیا ہے جس میں تحریک انصاف ہر دفعہ ناکام ہو ئی ہے اس دفعہ بھی انہیں جھوٹ بولنے پر شرمندگی کا سامنا ہو گا وزیراعظم میاںمحمدنوازشریف خود کو احتساب کیلئے پیش کر چکے ہیں عوام کی بے لوث خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پہچان ہے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں سے ملک میں خوشحالی کے نئے دور کی بنیاد رکھ دی گئی ہے آج پاکستان اس منزل کی جانب بڑھ رہا ہے جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا وزیراعظم میاںمحمد نواز شریف اور ان کی ٹیم پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے بڑی تیزی سے دن رات کام کر رہی ہے جو مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی ہے ۔