آئیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:38

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ آئیسکو اعلامیہ کے مطابق بوجہ سسٹم اپ گریڈیشن/ ریپئیر کے مطابق (آج) جمعہ 2 دسمبر اور (کل) ہفتہ 3 دسمبرکو بجلی بند رہے گی۔

(جاری ہے)

(آج) جمعہ کو صبح08:00 بجے تادن00:16بجے تک، جھنگی، سنگ جانی فیڈرز،مورخہ 03دسمبر صبح 08:00 بجے تادن00:16بجے تک،جھنگی فیڈر، صبح09:00بجے تادن00:14بجے تک،ذیشان کالونی فیڈر اور گردونواح کے علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔

آئیسکو اپنے معزز صارفین سے بجلی کی سپلائی کے دوران پیش آنے والے اس تعطل پر معذرت خواہ ہے۔ کام مقررہ وقت سے قبل مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ وقت سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :