پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر فزکس کی 5 سپیشلسٹ زنانہ کے تقرری کے احکامات جاری

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:38

ایبٹ آباد۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخواہ نے پبلک سروس کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں صوبہ بھر سے فزکس کی 5 سبجیکٹ سپیشلسٹ زنانہ کے بی پی ایس17 میں تقرری و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ۔ نو تعینات سبجیکٹ سپیشلسٹ کا تعلق پشاور ، نوشہرہ، چترال ، ہری پور اور ایبٹ آباد سے ہے جنہیں مختلف گرلز ہائیر سیکنڈری سکولوں میں تعینات کر دیا گیا۔

پشاور کی ربیعہ صمد کو گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول خیبر کالونی پشاور، نوشہرہ کی پلوشہ خٹک کو گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نوشہرہ کینٹ، ہری پور کی نازش گلزار کو گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول چھپرا ہری پور، چترال کی عرفانہ بی بی کو گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول لانڈی ارباب پشاور اور ایبٹ آباد کی مہوش اقبال جدون کو گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کیری ریکی ایبٹ آباد تعینات کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تمام نوتعینات سبجیکٹ سپیشلسٹ زنانہ ریگولر تصور ہو ں گی اور یہ خیبر پختون خواہ کے ایکٹ 1973 ء اور ترمیم شدہ 2013 ء کے سروس رولز کے تحت پنشن ، جی پی فنڈ کٹوتی کی حقدار ہوں گی۔ واضح رہے کہ تمام بھرتیاں سکول بیسڈ اور نان ٹرانسفر ایبل ہیں اور ان پر 30 روز کے اندر اندر اپنی حاضری رپورٹ متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے دفتر میں جمع کرانی ضروری ہیں۔