بھارتی جارحیت ، مودی کے بیانات کے خلاف نصیرآباد کے زمینداروں کمیشن ایجنٹوں اڑتاتیوں کا احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:35

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) بھارتی جارحیت لائن آف کنڑول پر بلا اشتعال فائرنگ پاکستان کو سحرا کرنے و زیراعظم نریندر مودی کے بیان کے خلاف نصیرآباد کے زمینداروں کمیشن ایجنٹوں اڑتاتیوں نے سبزی منڈی میں احتجاجی مظاہرہ کیا بھارتی ٹماٹر سمیت اجناس کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہمارے حکمرانوں کی غلط پالیسوں کی وجہ سے بھارت ٹماٹر سمیت دیگر زرعی اجناس پر حاصل ہونے والی آمدنی سے لائن آف کنڑول پر بلا اشتعال فائرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ نہتے کشمیریوں کا انشانہ بنا رہا ہے ان خیالات کا اظہار سبزی فروٹ کمیشن ایجنٹ نصیر آباد کے صدر صاحب خان ابڑو، جنرل سیکر ٹیری منیر احمد لانگو،چاکر خان رند ،خیر محمد محمد حسنی،لعل محمد بھنگر،فیصل خان کٹبار،زمینداران بشر احمد لانگو،عبدالغفار لانگو، محی الدین بگٹی سمیت دیگر مقررین نے سبزی مارکیٹ ڈیرہ مراد جمالی میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہو ئے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ بھارتی منصوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں تاکہ بھارت کی معیشت کمزور پڑ جائے اور کہاکہ حکمرانوں کی غلط پالیسوں کی وجہ سے ملکی کسان زمیندار کو کمزور کرنے کیلئے بھارت سے ٹماٹر سمیت دیگر اجناس منگوائی جا رہی ہیں جو قابل مذمت اقدام ہے کہ انڈیا ہمارا دشمن ملک ہے ان سے اسی طرح تمام تجارتی سر گر میوں کو بند رکھا جائے تاکہ ملک کے زمینداروں اور کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی ہو سکے اور کہاکہ بھارتی سے زرعی اجناس ٹماٹر منگوائے گئے تو احتجاج نصیرآباد سمیت بلوچستان کی دیگر منڈیوں میں بھارتی ٹماٹر ودیگر اجناس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے سبزی منڈیوں کو تالے لگائے جائیں گے مظاہرین نے پاک فوج وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر تجارت کے حق میں نازے بازی کرتے ہو ئے مطالبہ کیا کہ وہ اسی طرح انڈیا سے ٹماٹر کی در آمدگی پر مکمل پابندی کو بر قراررکھیں۔

متعلقہ عنوان :