کراچی، اپنے ڈپارٹمنٹ کی خدامات کے گوشوارے مروجہ پروفارما پر P فراہم کردیں،چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن کی ایڈ منسٹریٹیو سیکریٹریز کو ہدایت

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن نے ایڈ منسٹریٹیو سیکریٹریز پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے ڈپارٹمنٹ کی خدامات کے گوشوارے مروجہ پروفارما پر PILDATکو بہر صورت 8دسمبر 2106تک فراہم کردیں ۔وہ جمعرات کی صبح اپنے دفتر میں تمام محکموں کے سربراہوں اور PILDATکے نمائندوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

اس موقع پر سیکریٹری توانائی سندھ آغا واصف عباس نے اپنے محکمے کی بریفننگ دی ۔

(جاری ہے)

صوبائی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی بریفننگ میں بتایا گیا کہ حالیہ دو سال 2016-2015کے دوران 4608شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 1533شکایات پر تحقیقات عمل میں لائی گئیں جبکہ418شکایات کی تحقیقات کے نتیجہ میں ایف آئی آرزکا انداراج عمل میں لایا گیا ۔چیف سیکریٹری نے تمام سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ وہ ترجیحی بنیاد پر یہ کام عمل میں لائیں اجلاس میں صدر پلڈاٹ احمد بلال محبوب ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات محمد وسیم ،سیکریٹری داخلہ شکیل احمد منگیجو ،سیکریٹری سروسز ساجد جمال ابڑو ،سیکریٹری امپلی مینٹیشن ڈاکٹر نیاز عباسی اور دیگر نے شرکت کی ۔#

متعلقہ عنوان :