پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے 39 اے ایس پیز پر مشتمل وفد کی آئی جی سندھ سے ملاقات
عام پبلک کے احترام اور ان سے اچھے تعلقات کو اپنے فرائضِ منصبی میں خاص اہمیت دیں،آئی جی سندھ کا ذیرتربیت پولیس افسران سے خطاب
جمعرات 1 دسمبر 2016 22:35
(جاری ہے)
آئی جی سندھ نے کانفرنس میں خطاب کے دوران ذیرتربیت پولیس افسران سے کہا کہ عام پبلک کے احترام اور ان سے اچھے تعلقات کو اپنے فرائضِ منصبی میں خاص اہمیت دیں جو آپ کی عملی زندگی کو ناصرف کامیاب بنائیں گے بلکہ ایک پولیس افسر کی حیثیت میں آپکی نمایاں کارکردگی کی وجہ بھی بنیں گے ۔
انہوِں نے مذید کہا کہ دور حاضر کے تقاضوں اور جرائم کے نت نئے طریقوں کے پیش نظر اشد ضروری ہوگیا ہے کہ سائبرکرائم اورانویسٹی گیشن تربیت کو اہمیت دی جائے اور باالخصوص جیوفینسنگ، جیوٹیگنگ تیکنیکس ودیگر جدید آلات سمیت کمپیوٹڑ کے استعمال اور اسکی تعلیم پر خصوصی فوکس رکھا جائے اور ان سے بھرپور طور پر مستفید ہونیکے لیئے محکمانہ سطح پر خصوصی اقدامات کو ممکن بنایا جائے ۔اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ نے جرائم کے خلاف سندھ پولیس کی کارکردگی کا احاطہ کرتے ہوئے کانفرنس کو بتایا کہ سال 2015-16 ئمیں ابتک دہشت گردی 28.5 فیصد،بھتہ پرچیوں کے واقعات میں 34.2فیصد ,اغواُ برائے تاوان میں9.6فیصد ,ٹارگٹ کلنگز میں79.3فیصد ,قتل میں 31.1فیصد جبکہ ڈکیتی کی وارداتوں میں 21.5فیصد کی شرح سے کمی آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کی جرائم کے خلاف مسلسل کاروائیوں /آپریشنز / معلومات کی بنیاد پر ٹارگٹیٹڈ ایکشن وغیرہ کی بدولت مجموعی طور پر جرائم کی شرح میں 19.5فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے .جبکہ رپورٹ کے مطابق پنجاب اور فاٹا میں جرائم کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سندھ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ اور اسکے قیام کے تحت پولیس ریکروٹمنٹ کے جملہ امور کو انتہائی شفاف, غیرجانبدارانہ بنانے کے ساتھ ساتھ خالصتاً میرٹ کو ترجیح دی جارہی ہے علاوہ ازیں پولیس ملازمین کی محکمانہ ترقی کے عمل کو بھی باقاعدہ سینیارٹی لسٹ کی ترتیب اور اسکے تحت ہی یقینی بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سندھ پولیس کے تحت انٹیلی جینس اسکول کے قیام, بم ڈسپوزل یونٹ, کے نائن یونٹ کی اپ گریڈیشن وغیرہ سمیت دیگر ترقیاتی پروجیکٹس پر تمام تر اقدامات جاری ہیں جبکہ شعبہ تفتیش کو مذید مؤثر بنانے کے ضمن میں مقدمات کی تفتیش کی مد میں اٹھنے والے اخراجات کے حوالے سے مقرر کردہ رقم میں بھی خاطرخواہ اضافہ کردیا گیا ہے ۔کانفرنس کے اختتام پر وفد کو سندھ پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈ دی گئی جبکہ وفد نے بھی اپنی جانب سے آئی جی سندھ کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.