نیشنل ایکشن پلان کا خدا ہی حافظ ہے ،یہ ناکام لیگ کا ایکشن پلان ہے،بلاول کاٹوئٹ

ٹویٹر پر’’ گو نثار گو‘‘ ہیش ٹیگ کا استعمال کیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا خدا ہی حافظ ہے ۔ یہ ناکام لیگ کا ایکشن پلان ہے۔

(جاری ہے)

جھنگ کے ضمنی انتخابات پر رد عمل میں اپنے ٹویٹر پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ’’نیشنل ایکشن پلان ریسٹ ان پیس‘‘ مطلب قومی ایکشن پلان کا خدا ہی حافظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان دراصل ناکام لیگ کا ایکشن پلان ہے ۔ بلاول بھٹو نے ٹویٹر پر ’’گو نثار گو‘‘ ہیش ٹیگ کا استعمال کیا۔۔( علی)