پنجاب فوڈ اتھارٹی کاچھاپہ،متعدد ریسٹورنٹس کو سیل کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 1 دسمبر 2016 20:10

مری(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔یکم دسمبر2016ء) :پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مری میں چھاپے متعدد ریسٹورنٹس کوسیل کردیا۔

(جاری ہے)

انجمن تاجران مری اوردیگر تنظیموں کا شدید احتجاج پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جونہی مختلف ریسٹورنٹس کو چیک کرنے کے بعد سیل کرنے کا آغاز کیا مرکزی انجمن تاجران مری کے عہدیداروں اور دیگر تنظیموں نے موقف اختیار کیا کہ انہیں اور تحصیل انتظامیہ کو اعتماد میں لئے بغیر اس طرح کی کاروائی سے شہر میں افراتفری کا ماحول پید اکیا گیا مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداروں نے کہا کہ اس طرح کی کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں بداخلا ق عملے نے جہاں تاجروں کی عزت نفس کو مجروح کیا وہاں امن وامان کا مسئلہ بھی پیدا کیا اگر ایسی کاروائیاں کی گئی تو ہم شدید احتجاج کرینگے صفائی انتہائی ضروری ہے اور اس میں ہم حکومت سے مکمل تعاون کرینگے لیکن اس سلسلہ میں تاجر اور دیگر فلاحی تنظیموں اور تحصیل انتظامیہ کو بھی اعتماد میں لیا جائے اور خوش اخلاق عملہ کو مری میں چیکنگ کیلئے بھیجا جائے ہم اس سلسلہ میں بھر پور تعاون کرینگے لیکن لوگوں کی عزت نفس کو مجروح کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔

متعلقہ عنوان :