ڈی سی اوکے حکم پرقلعہ دیدارسنگھ انتظامیہ کاچھاپہ،غیرقانونی سستابازاربندکروادیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 1 دسمبر 2016 20:10

گوجرانوالہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔یکم دسمبر2016ء):ڈی سی او محمد عامر جان کے حکم پرگرجاکھ ٹیپو چوک پر قلعہ دیدارسنگھ انتظامیہ کا چھاپہ ، غیرقانونی طور پر لگنے والا سستا بازار بند کر وادیا اور سامان ضبط کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی سی او گوجرانوالہ کے حکم پر قلعہ دیدار سنگھ ٹاؤن کے ٹی ایم او سرفراز احمد ، ٹی او آر عارف محمودبٹ ، اینکروچمنٹ انسپکٹر عرفان وسیم اور انسپکٹر یوسف مغل کا گرجاکھ کے علاقہ ٹیپو چوک پر غیر قانونی طور پر لگنے والا سستا بازار بند کروا کر سامان اُٹھا کر دفتر لے آئے یادرہے کہ یہاں پر خالد انصاری بازار لگایاکرتا تھا اور انتظامیہ نے سیکورٹی رسک ہونے پر اس بازار کو بند کر دیا تھا جس پر ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی آگیا تھا کہ یہ جگہ سیکورٹی کے لئے انتہائی رسک ہے لیکن خالد انصاری نے طارق گجر نامی شخص کے نام پر قاسم پورہ میں سستا بازار لگانے کیلئے ایک NOCلے لیا اور مقرر جگہ پر لگانے کی بجائے سیکورٹی رسک والی جگہ ٹیپوچوک پر ہی سستا بازار لگا لیا جس پر ڈی سی او گوجرانوالہ محمد عامر جان کے حکم پر قلعہ دیدار سنگھ انتظامیہ نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے غیر قانونی سستا بازار بند کرو ا دیا اور سامان قبضہ میں لے لیا ٹاؤن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیپو چوک پر پہلے بھی سیکورٹی رسک ہونے پر بازار بند کر وایا تھا لیکن قاسم پورہ کے علاقے کا این او سی لے کر ٹیپو چوک پر بازار لگانا انتہائی غیر قانونی عمل ہے جس پر آج فوری طور پر ایکشن لے کر ختم کر دیا گیا۔