معمولی جھگڑے پرقتل،دوبھائیوں سمیت3افراد کیخلاف مقدمہ درج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 1 دسمبر 2016 20:10

کامونکے(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔یکم دسمبر2016ء):معمولی جھگڑے پر قتل ہونے والے شخص کا پوسٹ مارٹم مکمل نعش ورثا کے حوالے کردی گئی ، دوبھائیوں سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج ،بتایاگیاہے کہ جمعرات کی شب تھانہ صدر کے علاقہ ٹبہ محمد نگر کے پینتالیس سالہ امین عرف بھولا اس کی بیوی رضیہ بانو اور بھابھی آمنہ بی بی پر معمولی جھگڑے پر ملزمان بلال عرف عرفان ،ندیم اور وقاص نے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیاتھا جس سے امین جاں بحق جبکہ دوسری خواتین شدید زخمی ہوگئی تھیں،مقتول کا پوسٹ مارٹم کے بعد سپر دِ خاک کر دیا۔

(جاری ہے)

جبکہ تھانہ صدرپولیس نے مقتول کے بھائی عاقب نعیم کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔