ڈی سی او راولپنڈی کی جانب سے نجی تعلیمی سکو لو ں کو ہا ئی جینک سر ٹیفکیٹس جا ری کر نے والے سینٹری انسپکٹر کی تعداد بڑھا نے کیلئے ای ڈی او ہیلتھ کو ہدا یا ت جا ری

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء)ڈی سی او راولپنڈی نے آل پاکستان پرا ئیویٹ سکو ل منیجمنٹ ایسو سی ایشن راولپنڈی ڈویژن کی درخواست پر نجی تعلیمی سکو لو ں کو ہا ئی جینک سر ٹیفکیٹس جا ری کر نے والے سینٹری انسپکٹر کی تعداد بڑھا نے کے لئے ای ڈی او ہیلتھ کو ہدا یا ت جا ری کر دی ہیں دوسری جا نب ای ڈی او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر ارشد نے ان ہدا یا ت پر فو ری عمل کر تے ہو ئے ضلع راولپنڈی میں نجی تعلیمی سکو لو ں کو ہا ئی جینک سر ٹی فیکیٹس جا ری کر نے والے سینٹری انسپکٹرکی تعداد ایک سے بڑھا کر سا ت کر نے کا نو ٹی فیکیشن جا ری کر دیا ہے ،جس کے بعد ہا ئی جینک سر ٹی فیکیٹس کی وجہ سے سینکڑو ں نجی تعلیمی سکو لو ں کی رجسٹریشن کے کیس حل ہو نے کی امید پیدا ہو گئی ہے ،اس حوا لے سے آل پاکستان پرا ئیویٹ سکو ل منیجمنٹ ایسو سی ایشن کے ڈویژن صدر اور نجی تعلیمی سکو لو ں کو رجسٹریشن جا ری کر نے والے رجسٹریشن اتھا ر ٹی کے ممبر ابرا ر احمد نے گذشتہ روز ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمو د گو ندل سے ملا قا ت کی اور اس سنگین مسئلے کی جا نب تو جہ مبذول کروا تے ہو ئے موقف اختیا ر کیا تھا کہ نجی تعلیمی ادارو ں کو ہا ئی جینک سر ٹی فیکیٹس جا ری کر نے کے لئے ضلع بھر میں صرف ایک سینٹری انسپکٹر تعینا ت ہے جو مختلف او قا ت میں پو لیو ،خسرہ اور اب ڈینگی مہم میں مصروف رہتے ہیں جس کی وجہ سے نجی تعلیمی ادارو ں کی رجسٹریشن کے سینکڑو ں کیس التوا ء کا شکا ر ہیں ،اس لئے ان کی تعداد بڑھا ئی جا ئے جس پر ڈی سی او راولپنڈی نے ای ڈی او ہیلتھ راولپنڈی کو ہر تحصیل میں ایک سینٹری انسپکٹر تعینا ت کر نے کی ہدا ئت کی جس پر ای ڈی او ہیلتھ راولپنڈی نے گذشتہ روز ہر تحصیل میں ایک ایک سینٹری انسپکٹر تعینا ت کر نے کا نو ٹی فیکیشن جا ری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ادھر احکا ما ت جا ری ہو نے پر آل پاکستان پرا ئیویٹ سکو ل منیجمنٹ ایسو سی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرا ر احمد نے ڈی سی او طلعت محمو د گو ندل ،ای ڈ ی او ہیلتھ ڈا کٹر ارشد اور ای ڈی او ایجو کیشن راولپنڈی قا ضی ظہو ر الحق کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اب سینکڑو ں نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن ممکن ہو سکے گی اور یہ نجی تعلیمی ادارے معیا ر تعلیم بہتر بنا نے ،اور ملک میں شر ح خوا ند گی بڑھا نے میں اپنا کر دا ر ادا کر سکیں گے ۔