اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، گل محمد کاکڑ ڈی ڈی او کوئٹہ

دورافتادہ علاقوں میں تعلیم پر توجہ دینے پر مشکور ہیں، تعاون جاری رکھیں گے، قبائلی معتبرین

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) ڈی ڈی ای او کوئٹہ گل محمد کاکڑ نے ڈیگاری زڑخو، محمد شہی مارگٹ استنگی اور سنجدی کالونی کے بوائز مڈل اور پرائمری سکولوں کا اچانک دورہ کیا، انہوںنے اساتذہ کی کمی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اساتذہ کی تعداد بڑھانے اور سکولوں میں دیگر سہولیات کی فراہمی سے جلدا زجلد موثر اقدامات کرنے کی علاقہ مکینوں اور ڈسٹرکٹ ممبران کو یقین دہانی کرائی اس موقع پر کونسلران وعلاقہ معتبرین عبدالجبار بلوچ،نذیراحمد بلوچ، مصطفی شاہوانی، عبدالحمید ساتکزئی ودیگر نے ڈی ڈی ای او کی جانب سے اس دورہ افتادہ علاقے میں کئی سالوں سے بند سکولوں کو دوبارہ کھولنے اور تعلیمی حالت بہتر بنانے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے محکمہ تعلیم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ڈی ڈی ای او کا کہنا تھا کہ چھ سال سے بند پرائمری سکول استنگی کی طرح دیگر بند سکول بھی جلد کھولے جائیں گے، حکومت ہر بچہ کو تعلیم یافتہ بنانے کیلئے تمام مہیا وسائل بروئے کارلارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :