بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا ، ملزم گرفتار

نجی کمپنی کا سکیورٹی گارڈ پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا ، لاش پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دی گئی

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:28

بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا ، ملزم گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) لاہور میں بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا ، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ، نجی کمپنی کا سکیورٹی گارڈ پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا ، لاش پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ ہڈیارہ کے علاقے منڈیالہ گاوں کے رہائشی عثمان نے غیرت کے نام پر 18سالہ بہن اقرا کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر عثمان کو گرفتار کر لیا اور لاش کو پورسٹمارٹم کے لیے بجھوا کر ملزم کے باپ کی مدعیت میں اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ۔ملزم عثمان نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ اس نے اقرا کو بدچلنی سے منع کیا مگر وہ باز نہ آئی جس پر اس نے طیش میں آکر اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔دوسری جانب گلبرگ کے علاقہ میں 60سالہ نذیر نجی کمپنی میں بطو ر سکیورٹی گا رڈ ملا زم تھا جو گز شتہ روز پرسرار طور پر کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا جسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں داکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ۔اطلا ع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے بھجوا دی ۔متوفی اوکاڑہ کا رہائشی تھا۔

متعلقہ عنوان :