پولیس کی جرائم کے خاتمے کیلئے بہتر حکمت عملی کے باعث وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے،سید فیروز شاہ ڈی آئی جی پولیس سکھر

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) ڈی آئی جی پولیس سکھر ریجن سید فیروز شاہ نے کہا ہے کہ پولیس کی جرائم کے خاتمے کیلئے بہتر حکمت عملی کے باعث وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے سکھر پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدام کر رہی ہے انشاء اللہ سکھر ضلع کو پر امن شہر بنایا جائیگا جس کیلئے شہریوں سمیت خصوصاً میڈیا کا تعاون درکار ہے میڈیا معاشرتی برائیوں کی عکاسی کیلئے اپنا بہتر کردار ادا کرتا ہے کیمرا مین بخش علی پھلپوٹو کیساتھ ہوئی والی ڈکیتی کی برآمدگی اور ملوث افراد کو گرفتار ی کیلئے ہرممکن کوشش کی جائیگی خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سکھر کے سنیئرفوٹو جرنلسٹ سید قذافی شاہ کی قیادت میں کیمرا مینوں ، فوٹو گرافروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد نے ڈی آئی جی پولیس سکھر ریجن سید فیروز شاہ کو آگاہ کیا کہ گذشتہ رات سکھر کے سنیئر کیمر امین بخش علی پھلپوٹو سکھر سے اپنے گھر خیرپور جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر بخش علی پھلپوٹو کی جیب میں گھر کی تعمیراتی کام کیلئے رکھی گئی رقم 30ہزار اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں جس پر ڈی آئی جی پولیس سکھر ریجن سید فیروز شاہ نے فوری طور پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو24گھنٹے میں واقعہ میں ملوث جوابداروں کی گرفتاری اور رقم کی برآمدگی کے حوالے سے احکامات دئے اور وفد کو یقین دلایا کہ میڈیا ورکرز کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :