سکھر، گھنٹہ گھر اوراطراف کے علاقوں کے دکانداروں کا نساسک کی ناقص کارکردگی کے باعث گندا پانی جمع ہونے پر احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) گھنٹہ گھر اور اس کے اطراف کے علاقوں کے دکانداروں کی بڑی تعداد نے حق پرست ایم پی اے دیوان چند چائولہ کی قیادت میں نساسک کی ناقص کارکردگی کے باعث گھنٹہ گھر کے چاروں طرف آئے روز گندا پانی جمع ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نساسک اور سکھر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ سمیت ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر احتجاج میں شامل دکانداروں اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی دیوان چند چائولہ کا کہنا تھا کہ عرصہ کئی سالوں سے سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک اختیار کیا جا رہا ہے نساسک کی ناقص کارکردگی کے باعث پورا شہر گندگی کی لپٹ میں ہے صفائی ستھرائی کی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے گلیوں ، محلوں میں گندگی کے ڈھیر جمع ہیں ڈرینج سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے آئے روز شہر کے رہائشی و کاروباری علاقے خصوصاً گھنٹہ گھر ، پان منڈی ، مہران مرکز ،دھرم شالہ روڈ گندے پانی میں گھیرا ہوا ہے جس کی وجہ سے دکانداروں اور خریداری کیلئے آنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے حق پرست دیوان چند چائولہ کا مزید کہنا تھا کہ سکھر کے مئیر جس طرح آئے روز غائب ہو جاتے ہیں اسی طرح نساسک کا عملہ بھی غائب رہتا ہے نساسک کے خلاف آواز اٹھانے والے لوگوں کو نوکریاں اور دیگر لوازمات سے نواز کر ان کا منہ بندھ کر دیا جاتا ہے جو انتہائی افسوسناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مظاہرین نے بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائے اور غفلت اور لاپرواہی برتنے والے افراد کو عوامی عدالت میں کھڑا کر کے نوکری سے فارغ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :