اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام, پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے 43ویں بیچ پر مشتمل وفد کی آئی جی سندھ سے ملاقات
5-16 201میں ابتک دہشت گردی 28.5 فیصد،بھتہ پرچیوں کے واقعات میں 34.2فیصد ،اغواُ برائے تاوان میں9.6فیصد ،ٹارگٹ کلنگز میں79.3فیصد ،قتل میں 31.1فیصد ،ڈکیتی کی وارداتوں میں 21.5فیصد کی شرح سے کمی آئی ہے،آئی جی سندھ
جمعرات 1 دسمبر 2016 22:23
(جاری ہے)
آئی جی سندھ نے کانفرنس میں خطاب کے دوران ذیرتربیت پولیس افسران سے کہا کہ عام پبلک کے احترام اور ان سے اچھے تعلقات کو اپنے فرائضِ منصبی میں خاص اہمیت دیں جو آپ کی عملی زندگی کو ناصرف کامیاب بنائیں گے بلکہ ایک پولیس افسر کی حیثیت میں آپکی نمایاں کارکردگی کی وجہ بھی بنیں گے ۔
انہوِں نے مذید کہا کہ دور حاضر کے تقاضوں اور جرائم کے نت نئے طریقوں کے پیش نظر اشد ضروری ہوگیا ہے کہ سائبرکرائم اورانویسٹی گیشن تربیت کو اہمیت دی جائے اور باالخصوص جیوفینسنگ، جیوٹیگنگ تیکنیکس ودیگر جدید آلات سمیت کمپیوٹڑ کے استعمال اور اسکی تعلیم پر خصوصی فوکس رکھا جائے اور ان سے بھرپور طور پر مستفید ہونے کے لیئے محکمانہ سطح پر خصوصی اقدامات کو ممکن بنایا جائے ۔اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ نے جرائم کے خلاف سندھ پولیس کی کارکردگی کا احاطہ کرتے ہوئے کانفرنس کو بتایا کہ سال5-16 201میں ابتک دہشت گردی 28.5 فیصد،بھتہ پرچیوں کے واقعات میں 34.2فیصد ,اغواُ برائے تاوان میں9.6فیصد ,ٹارگٹ کلنگز میں79.3فیصد ,قتل میں 31.1فیصد جبکہ ڈکیتی کی وارداتوں میں 21.5فیصد کی شرح سے کمی آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کی جرائم کے خلاف مسلسل کاروائیوں /آپریشنز / معلومات کی بنیاد پر ٹارگٹیٹڈ ایکشن وغیرہ کی بدولت مجموعی طور پر جرائم کی شرح میں 19.5فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے .جبکہ رپورٹ کے مطابق پنجاب اور فاٹا میں جرائم کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سندھ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ اور اسکے قیام کے تحت پولیس ریکروٹمنٹ کے جملہ امور کو انتہائی شفاف, غیرجانبدارانہ بنانے کے ساتھ ساتھ خالصتاً میرٹ کو ترجیح دی جارہی ہے علاوہ ازیں پولیس ملازمین کی محکمانہ ترقی کے عمل کو بھی باقاعدہ سینیارٹی لسٹ کی ترتیب اور اسکے تحت ہی یقینی بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سندھ پولیس کے تحت انٹیلی جینس اسکول کے قیام, بم ڈسپوزل یونٹ, کے نائن یونٹ کی اپ گریڈیشن وغیرہ سمیت دیگر ترقیاتی پروجیکٹس پر تمام تر اقدامات جاری ہیں جبکہ شعبہ تفتیش کو مذید مؤثر بنانے کے ضمن میں مقدمات کی تفتیش کی مد میں اٹھنے والے اخراجات کے حوالے سے مقرر کردہ رقم میں بھی خاطرخواہ اضافہ کردیا گیا ہے ۔کانفرنس کے اختتام پر وفد کو سندھ پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈ دی گئی جبکہ وفد نے بھی اپنی جانب سے آئی جی سندھ کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.