غذر، جعلی کاسمیٹکس بیچنے والوں کیخلاف کارروائی، درجنوں اشیا ء لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے قبضے میں لے لی گئیں

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:20

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء)اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کی گاہکوچ بازار میں جعلی کاسمیٹکس بیچنے والوں کے خلاف کاروائی درجنوں اشیا لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے قبضے میں لے لی گئیں ہیں تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نوید احمد نے جمعرات کے روز فوڈ انسپکٹر کے ہمراہ مختلف جنرل سٹور وں پر چھاپے مارے اور ہزاروں مالیت کی زائد المیاد اورناقص اشیا اپنے قبضے میں لے لیںضبط ہونے والی اشیا میں زیادہ تر شیمپو،کریمیں اور لوشن شامل ہیں جن پر کسی کمپنی کا نام میوفیکچرنگ ڈیٹ کا اندراج نہیں کیا گیا ہے علاوہ ازیں درجنوں آئٹمز ایسے بھی ہیں جنہیں دکانداروں کے اصرار پر اپنے قبضے میں لیکر لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے جن کے واپس آنے پر متعلقہ حکام کے خلاف کاروائی کی جائیگی واضح رہے کہ سب ڈویژنل انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے ایسی تمام ٖغیر معیاری کاسمیٹکس کی اشیا پر پابندی عائد کی تھی جن پر زائدالمیاد کا ڈیٹ یا کمپنی کا اندراج نہیں ہوتا مگر پابندی کے باوجود دکاندار ایسی اشیا فروخت کرنے کا مکروہ دھندا جاری رکھے ہوئے تھے جن کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے آج اسسٹنٹ کمشنر نے ہزاروں مالیت کی ایسی ناقص و زائدالمیاد اشیا اپنے قبضے میں لیکر ضبط کر لی ہے اسسٹنٹ کمشنر نوید احمد نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انتہائی افسوس ہوتا ہے کہ ہماری عوام ماضی پیسے تو اصل اور معیاری اشیا کی ادا کرتی رہی ہے مگر بدلے میں انھیں سوات،مردان ،میں تیار کردہ دو نمبر اشیا ملتی ہیں اور انتظامیہ نے بھی بدقسمتی سے اس پر کوئی توجہ نہیں ہے جس پر دکانداروں پر معیوب گزرتا ہے کہ اب کی بار انھیں کیو ں چیک کی جارہا ہے مگر میں ایسے دکاندار حضرات پر واضح کردینا چاہتا ہوں کہ یا تو وہ اپنا کاروبار غذر سے منتقل کریں یا پھر وہ ٹھیک ہوجائیں کیونکہ موجودہ روش پر چلتے ہوئے انھیں گاہکوچ بازار میں کاروبار کی اجازت نہیں دی جائیگی درست اور ایک نمبر اشیا کے کاروبار کرنے والے اشخاص کے لیے ہم دل وجان سے حاضر ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہم چوبیس گھنٹے دستیاب ہیں مگر دونمبر اور ناقص اشیا فروخت کرنے والوں کا محاسبہ جاری رہے گا۔