تحصیل پنڈیگھیب میں گیس اور آئل کے سروے کے آنے والی انرجی کمپنی کا کام ایک بار پھر رکوا دیا گیا

ہمیں معقول معاوضہ دلوایا جائے اورلوگوں کو پولیس سے ڈرانے کا سلسلہ بند کیا جائے، اہلیان علاقہ کا صحافیوں سے گفتگو میں اعلی حکام سے مطالبہ

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:20

پنڈیگھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) تحصیل پنڈیگھیب میں گیس اور آئل کے سروے کے آنے والی انرجی کمپنی کا کام ایک بار پھر رکوا دیا گیا،تفصیلات کے مطابق اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں معقول معاوضہ دلوایا جائے اورلوگوں کو پولیس سے ڈرانے کا سلسلہ بند کیا جائے ،کنٹ،ڈھوک دیڑہ، ٹاویں،گلیال، بھال ،لڑی تلکن ،اورنگ آباد،کھڑپہ ،سورگ اور دیگر دیہات کے لوگوں نے صحافیوں کوبتایا کہ ہمارے علاقے میں گزشتہ کئی ماہ سے اس کمپنی نے کیمپ لگایا ہوا ہے اور اس کمپنی کے آنے کی وجہ سے ہماری زرعی آراضی شدید متاثر ہو رہی ہے اور اس کمپنی کے افسران بااثراور وڈیروں کو فوری معاوضہ اور دیگر مراعات دیتے ہیں جبکہ غریب کسانوں کو بروقت معقول معاوضہ دینے کے لئے تیار نہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں بے چینی پائی جاتی ہے ٹاویں کے رہائشی محمد تاج نے بتایا کہ میں نے اپنی زمین میں پانی کے لئے بورنگ کی ہوئی تھی جس کے اوپر سے بلڈوزر گزار کر اسے ختم کر دیا گیا میںنے جب اس سلسلے میںنے تحریری درخواست ایڈمن آفیسرکو دی تو ایڈمن آفیسر نے مجھے کہا کہ آپ کے نقصا ن کا ازالا کیا جائے گا لیکن تا حال میرے نقصان کا ازالا نہیں کیا گیا ،ڈھوک ڈیڑہ کے رہائشی ملک لیاقت ،کونسلر ولی داد ،سابقہ کونسلر محمد خان ، اورنمبردار محمد فاروق نے بتایاکہ ہم اپنے جائز مطالبات کے لئے آواز اٹھائیں تو مقامی پولیس کے زریعے دھمکیاں دی جاتی ہیں ہمارے جائز مطالبات تسلیم کریںاور ہمارے نقصانات کا ازالا کیا جائے اور فوری معاوضے کی ادائیگی کی جائے جب اس سلسلے میں ایڈمن آفیسر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ا س سلسلے میںاپنا معقف دینے سے انکار کر دیا ا ہلیان علاقہ نے اعلی حکام بلخصوص وزیر معدنیات چوہدری شیر علی ،ایم این اے ملک اعتبار سے دادرسی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :