سمبڑیال ، سیاسی ،سماجی تنظیموں کی جانب سے بچوں کے کھیلنے کے لیے چھاپے جانے والے جعلی نوٹوں پر پابندی کا مطالبہ

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:15

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء)بچوں کے کھیلنے کے لیے چھاپے جانے والے جعلی نوٹوں پر بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور مختلف مساجد کی تصاویر کی اشاعت پرسیاسی ،سماجی ، مذہبی ،ادبی تنظیموں کا اعلیٰ حکام سے پابندی کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلیوں ،بازاروں میں قائم منی جنر ل سٹور ز پر کمسن بچوں کے کھیلنے کے لیے پاکستانی کرنسی کی مشا بہت کے جعلی نوٹ چھوٹے چھوٹے سائزوں میں پرنٹ کر کے فروخت کیے جاتے ہیں جنہیں کمسن بچے بڑے شوق ان جعلی نوٹوں کوہوا میں اڑا، اچھال کر لطف اندوز ہوتے ہیں ،جس کے باعث بانی پاکستان قائد اعظم محمد جناح ؒجنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو آزاد زندگی گزارنے کیلئے’’ پاکستان‘‘ کے نام سے علیحدہ وطن حاصل کیا، جس میں ہر ایک کو اپنی زندگی آزادانہ طور پر گزارنے کا حق حاصل ہے ،مگر وطن عزیز میں چند خود غرض کاروباری لوگ جن کی زندگی کا مقصد صرف پیسہ بنانا ہے وہ پیسوں کی خاطر محسن پاکستان قائد اعظم محمد جناحؒ کی تصویر ، ان کا نام اور مساجد کا تقدس پامال کر رہے ہیں ، سیاسی ،سماجی ، مذہبی ،ادبی تنظیموں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سمیت متعلقہ حکام بالا سے صورتحال کا فوری نوٹس لے کر جعلی نوٹوں، لاٹریوں وغیرہ پر مساجد اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی تصاویر اور ناموں کی اشاعت پر پابندی لگا نے کا مطالبہ کیاہے ۔