Live Updates

عمران خان کی جدوجہد سے شریف خاندان کٹہرے میں کھڑا ہوا ہے، چوہدری عظیم نوری گھمن

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:15

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) راہنما تحریک انصاف و سابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب چوہدری عظیم نوری گھمن ،تحصیل میڈیا کو آرڈینیٹر تحریک انصاف ڈاکٹر طیب رضا جنجوعہ نے کہا کہ عمران خان کی جدوجہد سے شریف خاندان کٹہرے میں کھڑا ہوا ہے ،شریف خاندان کے تضادات ساری قوم کے سامنے ہیں حکومتی چھوٹو موٹو درباریوں کی جھوٹی وضاحتیں بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں حقیقت یہی ہے کہ نواز شریف نے قوم ،پارلیمنٹ اور عدالت میں سچ نہیں بولا لہٰذا وہ صادق اور امین نہیں رہے اب تو قطری شہزادہ بھی ان کے جھوٹ کو سچ ثابت نہیں کرسکتا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے طاقتور کا احتساب کے کٹہرے میں کھڑا ہونا کپتان کی جدوجہد کا ثمر ہے ،24ویں آئینی ترمیم حکمران بچاؤ ترمیم آرہی ہے جس کی ساری اپوزیشن مخالف ہے یہ ترمیم کسی صورت پاس نہیں ہونے دیں گے ۔

(جاری ہے)

عظیم نوری کا مزید کہنا تھا کہ حکمران واقعی پانامہ لیکس معاملے میں ڈوبتے نظر آرہے ہیں اور بچنے کیلئے نہ صرف ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں بلکہ کئی کہانیاں اور ڈرامے لانچ ہورہے ہیں لیکن یہ طے ہے کہ نواز شریف پانامہ لیکس انکشافات پر بچ نہیں سکیں گے ،سچ اور وہ بھی پورا سچ قوم کے سامنے آکر رہے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :