فیصل آباد ،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ نظامت امور طلبہ کے زیر اہتمام سٹوڈنٹ ایڈوائزرز، لیپ ٹاپ ڈسٹری بیوشن اور سوسائیٹیز کے انچارجز کیلئے ایجنڈا میٹنگ

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ نظامت امور طلبہ کے زیر اہتمام سٹوڈنٹ ایڈوائزرز، لیپ ٹاپ ڈسٹری بیوشن اور سوسائیٹیز کے انچارجز کیلئے ایک ایجنڈا میٹنگ منعقد کی گئی جس کی صدارت ڈائریکٹر امورطلبہ ڈاکٹر ندیم سہیل نے کی، اس موقع پر دوسرے فیز کیلئے لیپ ٹاپ ڈسٹری بیوشن و میرٹ پالیسی، ساتویں کانووکیشن (7th Convocation)،نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں ، زکواة فنڈ، جاب فیئر اور انڈسٹری اکیڈیمیا کے بارے میںنکات زیر بحث لائے گئے اور ان کو مقررہ وقت میں پورا کرنے پر زور دیا گیا، ڈین کلیہ اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ ڈاکٹر ہمایوں عباس اور رجسٹرار غلام غوث بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔