فیصل آباد ،8کروڑ 83لاکھ روپے کے نادہندہ 11سرکاری محکموں کی بجلی منقطع کر دی گئی

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) چیف ایگزیکٹو فیسکورشیداحمد اسلم کی خصوصی ہدایت پر سرگودھا سرکل کی8کروڑ 83لاکھ روپے کے نادہندہ 11سرکاری محکموں کے کنکشن بجلی منقطع کر دیئے گئے ۔ان محکموں میں ٹی ایم اے ، تحصیل بلڈنگ بھلوال، آئی بی ورکشاپ، ڈی ایس ریلوے، پنجاب گورنمنٹ، ڈسپوزل،سٹریٹ لائٹ اور نادرا شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نادہندہ سرکاری محکموں میں ٹی ایم اے میانوالی کے 146کنکشن کے ذمی3کروڑ36لاکھ ، ٹی ایم اے عیسیٰ خیل کے 150کنکشن کے ذمے 5کروڑ 27لاکھ، ملین ،ٹی ایم اے شاہ پور کے 19 کنکشن کے ذمے 6لاکھ 40ہزار،تحصیل بلڈنگ بھلوال کے ذمے 80ہزار،آئی بی ورکشاپ کے ذمے 2لاکھ 70ہزار،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کے ذمے 40ہزار،ہائوسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ کے دوکنکشن کے ذمے 20ہزار ،پنجاب گورنمنٹ کے پانچ کنکشن کے ذمے 70ہزار،مین ڈسپوزل کے ذمے 7لاکھ 70ہزار اورسٹریٹ لائٹ کے ذمی50ہزار،نادرا آفس ساہیوال کے ذمے 30ہزارروپے کے واجبات ہیں ۔فیسکو ترجمان کے مطابق واجبات کی ادائیگی تک ان اداروں کے کنکشن بحال نہیں کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :