چند نام نہاد این جی اوز نے مالکان اور محکمہ کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر دی تھیں،رانا ریاض احمد

مزودروں کے سوشل سیکورٹی کارڈ بنوانے پر مالکان کے شکر گزار ہیں،ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی فیصل آباد

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) بھٹہ مالکان ، لیبر ڈیاپرٹمنٹ اور سوشل سیکورٹی کے اہلکاروں مشترکہ اجلاس کے دوران ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی رانا ریاض احمد کا کہنا ہے کہ چند نام نہاد منفی این جی اوز نے مالکان اور محکمہ کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر دی تھی جو اب ختم ہو گئی ہیں۔ مزودروں کے سوشل سیکورٹی کارڈ بنوانے پر مالکان کے شکر گزار ہیں ، ڈی او لیبر غلام عباس چیمہ نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں بھٹہ مالکان کے تعاون سے بانڈڈ لیبر اور چائلڈ لیبر کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے ۔

پنجاب حکومت کی طرف سے مزدوروں کو ملنے والی تمام سہولیات کی فراہمی میں بھٹہ مالکان کا کردار لائق تحسین ہے ۔4ماہ کے عرصہ میں دن رات ایک کر کے مزدوروں کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

صدر بھٹہ ایسوسی ایشن چوہدری عبدالرزاق باجوہ نے کہا کہ فیصل آباد کے بھٹہ مالکان سرکاری محکموں کے واجبات بر وقت ادا کر رہے ہیں ۔

فیصل آباد میں جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کا وجود نہیں چند نام نہاد این جی اوز کا منفی پراپیگنڈا ہے ۔بھٹہ مالکان ،لیبر ڈیپارٹمنٹ ، محکمہ سوشل سیکورٹی اور مزدور ایک پیج پر ہیں ۔کوئی مزدوروں کا حق نہیں کھا سکتا لیبر تنظیموں کو اب کسی بھٹہ مالک کو بلیک میل کرنے کی جرات نہیں ہو گی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جن بھٹوں کو سوشل سیکورٹی کے نام پر بلا وجہ جرمانے کئے گئے ہیں اسے فوری ختم کیا جائے تا کہ مالکان اپنے واجبات ادا کر سکیں ، اجلاس میں مسلم لیگ ن رہنما وممبر ٹیکنو کریٹ چوہدری کارشف گجر،صدر بھٹہ ایسوسی ایشن چوہدری عبدالرزاق باجوہ ،چوہدری اشرف گجر،حاجی غلام مصطفی،حاجی اسلام، حاجی الطاف،میاں یوسف،رانا صدیق، ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی رانا ریاض،ڈپٹی ڈائریکٹر منور اعوان،لیبر مجسٹریٹ رائے یاسین،ملک شفیق ،محمد احسان اور دیگر افسران و بھٹہ مالک بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :