فیصل آباد ،زمین کے تنازعہ پر مخالفین کی فائرنگ ،13زخمی

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) زمین کے تنازعہ پر مخالفین نے فائرنگ کر کے 13زخمی کر دیئے، واقعات کے مطاق چک نمبر266ر ب میں خیابان کالونی مصطفی ٹائون 70ر ب کے رہائشی سعید احمد اور غلام مصطفی پر مخالفین نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کی جبکہ ٹھیکریوالہ میں 48سالہ منور ولد علی احمد جو کہ 77ج ب کا رہائشی ہے کو ایوب کالونی گلی نمبر 5میں مخالفین نے پیسہ کے لین دین اور چار کنال کے رقبہ کے تنازعہ پر دونوں ٹانگوں پر فائر مار کر زخمی کر دیا ، زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو کی ٹیم نے سول ہسپتال منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :