وزیر اعظم نواز شریف پاکستا ن کو حقیقی ترقی اور خوشحالی کی منزل پر پہنچاکر نظریاتی و فکری طور پر مضبوط کرنا چاہتے ہیں،چوہدری شیر علی

نواز شریف نے ملک کواقتصادی، معاشی اور توانائی کے مسائل سے نجات کیلئے بیرونی دنیا سے اچھے مراسم اور ساز گار تعلقات استوار کرنے کی پالیسی اختیار کی جو ملک کی بہتری اور مفاد میں مثبت اور تعمیری ہے ،مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن)

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی فیصل آباد چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف وہ واحد لیڈرہیں جو پاکستا ن کو حقیقی ترقی اور خوشحالی کی منزل پر پہنچانااور ملک کو نظریاتی و فکری طور پر مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور اقتدار میں آنے کے بعد وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ملک کواقتصادی، معاشی اور توانائی کے مسائل سے نجات دلانے کیلئے بیرونی دنیا سے اچھے مراسم اور ساز گار تعلقات استوار کرنے کی پالیسی اختیار کی ہے جو ملک کی بہتری اور مفاد میں ایک مثبت اور تعمیری پالیسی ہے انہوں نے وطن عزیز سے دہشت گردی اور بد امنی کے خاتمہ کیلئے افواج پاکستان کی کوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے دم لے گی چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی ایک سنگ میل کی حیثیت اختیار کر گئی ہے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کی دوستی اور تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ملک کے مختلف شعبوںکی ترقی میں چین کے تعاون ، غیر مشروط حمایت اور عظیم دوست کی عظیم سرمایہ کاری کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی ہمیں پاک چین دوستی پر فخر ہے پاکستان اور چین کی دوستی دنیا بھر میں مثال بن چکی ہے انہوںنے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے میں بھی چین کی حکومت نے ایگزم بنک کے ذریعے فنڈز فراہم کئے ہیں اوردنیا میں چین کے علاوہ کوئی اور ایسا ملک نہیں جو کہ اتنی آسان شرائط پر فنڈز فراہم کرے انہوں نے کہا کہ وفاق میں محمد نواز شریف کی طرح پنجاب کو بھی شہباز شریف کی صورت میں مضبوط قیادت میسر ہے وہ صوبے کے عوام کی زبردست انداز میں خدمت کر رہے ہیں ان کے اقدامات سے پنجاب کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔