Live Updates

خصوصی افراد کے ساتھ امتیازی سلوک برقرار ہے، پی ٹی آئی رہنماء رازخان پٹھان

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:11

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما رازخان پٹھان نے کہا ہے کہ پاکستان میں خصوصی افراد کے ساتھ امتیازی سلوک برقرار رکھتے ہوئے مخصوص کوٹا پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جاتا،خصوصی افراد کو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے گورنمنٹ سروس سینٹر فار بلائنڈ جیکب آباد میں خصوصی بچوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما نے کیک کاٹا اور بچوں میں تحائف تقسیم کئے،تقریب میںخصوصی بچوں نے ٹیبلو پیش کئے ، را ز خان پٹھان نے مزید کہا کہ پاکستان میں خصوصی افراد کی تعلیم اوربنیادی حقوق پر بھی کوئی خاص توجہ نہیں دی جاتی جس کے باعث وہ مایوسی کا شکار ہیں ،انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد نے دنیا کے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا اور اپنی صلاحیتوں سے یہ ثابت کر دیا اگر ان کے ساتھ تعاون کیا جائے تو یہ عام لوگوں کی طرح اپنی زندگی گزار سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

آج کا دن منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم رنگ، نسل اور ذات سے بالاتر ہو کر یہ عہد کریں کہ خصوصی افراد کی بحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں خصوصی افراد کے کوٹا میں اضافہ کرکے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، اس موقع پر پرنسپل امان اللہ جکھرو، انچارج محمد اسلم سومرو اور دیگر بھی موجود تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :