اسلا م آباد، تھانہ شمس کالونی حدود میں دن دیہاڑے جواں سالہ لڑکی اغوا

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آبادکے تھانہ شمس کالونی حدود میں دن دیہاڑے جواں سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا گیا۔ پولیس نے مغویہ کے بھ ائی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق مدعی طاہر نعیم نے پولیس کو بتایاکہ وہ و شمس کالونی کارہائشی ہے ۔ ملزم شیر علی نے اس کی بہن سمیرا نعیم کو اغوا کر لیا ہے ۔ پولیس نے مدعی کی درخواست پر ملزم شیر علی کے خلاف مقدمہ درج کر کے مغویہ اور ملزم کی تلا ش شروع کر دی ہے۔ ( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :