ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے،طارق خان

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔ کرپشن کے خلاف شروع کی گئی مہم کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نیب خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق خان نے چارسدہ یونیورسٹی میں بین الاقوامی بدعنوانی دن کے مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر باچا کان یونیورسٹی چارسدہ کے وائس چانسلر اور اساتذہ کے علاوہ طلباء اور طالبات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ کیونکہ بدعنوانی ترقی اور خوشحالی کے راستے محدود کر دیتے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکولوں ، کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات اور اساتذہ بدعنوانی کے خلاف شعور اجاگر کرنے اور اگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جسکی وجہ سے آج ملک کے کونے کونے سے بدعنوانی کے خلاف آواز آرہی ہے۔

نیب خیبر پختونخوا کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب خیبرپختونخوا نے وولنٹیری ریٹرن اور پلی بارگین کے تحت اب تک 2531ملین کی ریکوری کی ہے۔351کرپٹ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہیں۔ 429انکوائریز کی منظوری دے دی گئی ہے اور 120ریفرنسز دائر کردی گئی ہیں۔ اس طرح کنویکشن ریٹ 74فی صد بنتا ہیں۔ اس سے قبل چارسدہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر فضل رحیم خان مروت کرپشن نے خلاف نیب کے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور اس کو مزید تقویت دینے پر زور دیا۔